6 اگست 2014 - 14:01
عراق، فوج کی کاروائی میں 282 دہشت گرد ہلاک

عراق میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف فوج کی جاری مہم میں 282 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے مغربی موصل کے سنجار علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 282 دہشت ہلاک ہوئے۔

فوجی ذرائع کے مطابق کردستان کی فوج پیشمرگہ نے مغربی علاقے سنجار اور ربیعہ کے علاقوں پر دہشت گردوں سے شدید جھڑپوں کے بعد کنٹرول کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں داعش کے دہشت گردوں اور کردستان کی پیشمرگہ فورس کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
دوسری جانب عراق کی حکومت نے ملک میں سرگرم داعش کے دہشت گردوں کی غیر ملکی مدد پر نظر رکھ کر اس کی فہرست الاقوامی عدالت کو دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔

پیر کو عراق کے وزیر انصاف حسن الشمري نے کچھ ممالک کی جانب سے داعش کی مالی مدد کے مسئلے کو آگے بڑھانے اور ملک میں ان کی جانب سے کئے گئے جرائم پر دستاویز تیار کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا۔

عراق کے وزیر انصاف نے کہا کہ بغداد نے داعش کی مجرمانہ کارروائیوں کے دستاویز تیار کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو ان کے جرائم کی فہرست تیار کرکے بین الاقوامی عدالت کے حوالے کرے گی تاکہ ان کو دی جانے والی مدد روکی جا سکے۔ حسن الشمري نے کہا کہ یہ کمیٹی آئی سی سی عدالت سے ان دہشت گردوں کے ناموں کو جنگی مجرموں کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کرے گی۔

واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش نے 10 جون کو شمالی عراق کے کچھ علاقوں پر کنٹرول کر لیا تھا جس کے بعد سے وہ اپنے تحت علاقوں میں لوگوں پر مسلسل ظلم کر رہے ہیں۔
.......

/169